🕌 زکوٰۃ کیلکولیٹر اور گولڈ گائیڈ

-- Advertisement --

🕌 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

📜 شرعی نصاب: سونے کا نصاب 7.5 تولہ اور چاندی کا نصاب 52.5 تولہ ہے۔ اگر آپ کے پاس اس سے کم مالیت ہے تو زکوٰۃ واجب نہیں۔ زکوٰۃ کل مالیت کا 2.5% (چالیسواں حصہ) ہوتی ہے۔
شرعی حساب سے واجب الادا زکوٰۃ:
Rs. 0

📜 سونا خریدتے وقت دھوکے سے کیسے بچیں؟

1. کیریٹ (Purity) لازمی چیک کریں: ہمیشہ یاد رکھیں کہ 24 کیریٹ سونا خالص ہوتا ہے لیکن اس کے زیورات نہیں بنتے۔ زیورات ہمیشہ 22 کیریٹ یا 21 کیریٹ کے ہوتے ہیں۔ سنار سے پکا بل مانگیں جس پر کیریٹ واضح لکھا ہو۔
2. میکنگ چارجز (اصلی فراڈ): سنار اکثر سونے کی قیمت کم بتا کر "میکنگ چارجز" یا مزدوری بہت زیادہ لگا دیتے ہیں۔ ہمیشہ خریدنے سے پہلے صرافہ بازار کا آفیشل لائیو ریٹ ہماری سائٹ پر چیک کریں اور سنار سے مزدوری پر بحث لازمی کریں۔
3. کٹوتی (Wastage) کا قانون: جب آپ پرانا سونا بیچنے جاتے ہیں، تو سنار کٹوتی کے نام پر بہت زیادہ پیسے کاٹ لیتے ہیں۔ ہمیشہ 2 سے 3 دکانوں سے ریٹ معلوم کریں اور کبھی بھی پہلی دکان پر سونا نہ بیچیں۔

-- Advertisement --

📌 ضروری ڈسکلیمر (Disclaimer): ہماری ویب سائٹ پر دیے گئے سونے اور چاندی کے تمام نرخ انٹرنیشنل مارکیٹ اور مقامی صرافہ بازار کے مطابق صرف معلومات عامہ کے لیے فراہم کیے جاتے ہیں۔ کاروباری لین دین, خرید و فروخت یا کسی بھی قسم کی انویسٹمنٹ سے پہلے اپنے قریبی صرافہ بازار یا مستند ڈیلر سے قیمتوں کی تصدیق لازمی کریں۔ کسی بھی مالیاتی نقصان کی صورت میں ویب سائٹ انتظامیہ ذمہ دار نہ ہوگی۔